انڈونیشیا: لوگوں کو گھروں میں رکھنے کے لیے ’بھوت‘ حرکت میں آ گئے!

حال ہی میں انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں بھوتوں نے ڈیرے جما لیے!


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سفید لباس میں لپٹی یہ پُراسرار شخصیات راہگیروں پر چھلانگیں لگاتی اور پھر مزے سے رات بھر باہر سڑک پر بیٹھی نظر آئیں۔

دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ جاوا جزیرے میں واقع اس گاؤں نے سڑکوں پر گشت کے لیے ’بھوتوں‘ کی ایک فورس تعینات کی ہے اور انھیں امید ہے کہ صدیوں پرانی تواہم لوگوں کو گھر کے اندر اور کورونا وائرس سے محفوظ رکھے گی۔

سماجی دوری کو فروغ دینے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے والے دیہاتی نوجوانوں کے گروپ کے سربراہ انجار پینکیننگیاس کا کہنا تھا ’ہم کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے تاکہ ایسا اثر ڈالا جا سکے جو ڈراؤنا اور خوفناک ہو۔‘

’پوکونگ‘ کے نام سے مشہور کاجل سے چھلکتی آنکھوں والے یہ بھوت چہرے پر پاؤڈر لگائے
کفن جیسی سفید چادروں میں لپٹے نظر آتے ہیں۔ انڈونیشیا کی لوک داستانوں میں ان کا ذکر ہلاک ہونے والوں کی پھنسی ہوئی روحوں کے طور پر کیا گیا ہے۔

Comments