سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مفکر پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی 104 سالہ مریضہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ محمد بی بی میں 10 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔ ان کا سیالکوٹ کے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں علاج جاری تھا۔ بدھ کے روز 104 سالہ محمد بی بی کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ منفی آیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اٹلی سے بہت سے ایسے کیسز سامنے آئے تھے جن میں 90 یا 100 سال سے زائد عمر کے بزرگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی تھی لیکن پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔
Comments
Post a Comment