دادی کی کورونا وائرس سے موت ، گھر والوں نے تابوت کھول کر دیکھا تو اندر لاش کسی اور کی تھی، اپنی دادی کہاں تھی؟ جان کر سب ہی چکرا گئے

رازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ڈاکٹروں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر موت کے

منہ میں جانے والی ایک عمر رسیدہ خاتون کا تابوت اس کے لواحقین کے حوالے کیا، لیکن جب تدفین سے قبل گھر والوں نے تابوت میں دیکھا تو ان کے ہوش اڑ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق تابوت میں ان کے گھر کی مریض خاتون نہیں بلکہ کسی اور عورت کی میت موجود تھی۔ ڈاکٹروں نے غلطی سے کسی دوسری مرنے والی عورت کا تابوت اس خاندان کے حوالے کر دیا تھا۔

حقیقت معلوم ہونے پر گھر والوں نے دوبارہ ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کی مریض خاتون تاحال زندہ تھی اور اس موذی وائرس کے خلاف لڑ رہی تھی۔برازیلین نیوز آﺅٹ لیٹ جی 1کے مطابق اس 68سالہ مریضہ کا نام ماریا ڈا کونسیکاﺅ ہے جسے وائرس لاحق ہوا اور حالت تشویشناک ہونے پر اسے ابیلارڈو سنتوس ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی اس غلطی پر ماریا کے گھر والوں سے معافی مانگ لی ہے

ماریا کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ”تابوت ہسپتال سے تدفین کی جگہ پر پہنچایا گیا اور ہمیں اطلاع دے دی گئی۔ ہم بھی وہاں پہنچ گئے۔ وہاں کی انتظامیہ نے ہمیں کہا کہ ہم تابوت نہیں کھول سکتے کیونکہ اس سے ہمیں کورونا وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔ اس پر ہم نے وہاں کے ایک ورکر سے کہا کہ تابوت میں موجود میت کا حلیہ دیکھ کر بتائے۔ جب اس نے حلیہ بتایا تو ہمیں شک ہوا کہ یہ کوئی اور خاتون ہے۔“ رپورٹ کے مطابق یہ شک گزرنے پر ماریا کے پوتے نے ہمت کرکے تابوت کھولا وہ یہ دیکھ کر بھونچکا رہ گیا کہ یہ اس کی دادی کی میت نہیں تھی بلکہ کوئی سانولی رنگت کی ادھیڑ عمر خاتون تھی۔

Comments